Get Alerts

سعودی عرب کا عازمینِ عمرہ کے لیے بڑا تحفہ؛ اردو سمیت 16 زبانوں میں جامع 'ڈیجیٹل گائیڈ' متعارف

سعودی عرب کا عازمینِ عمرہ کے لیے بڑا تحفہ؛ اردو سمیت 16 زبانوں میں جامع 'ڈیجیٹل گائیڈ' متعارف

ریاض : سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے مناسکِ عمرہ اور قیامِ حرمین کو آسان بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ وزارت نے اردو سمیت 16 بین الاقوامی زبانوں میں ”عمرہ و زیارات گائیڈ“ جاری کر دی ہے، جس کا مقصد زائرین کو زبان کی رکاوٹ کے بغیر تمام ضروری معلومات فراہم کرنا ہے۔
یہ گائیڈ ایک مکمل 'روڈ میپ' کی حیثیت رکھتی ہے جس میں سفر کے آغاز سے واپسی تک کی تمام تفصیلات شامل ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے گائیڈ میں تصویری وضاحتیں، اہم مقامات کے نقشے اور معلوماتی ویڈیوز شامل کی گئی ہیں۔ویزا کے حصول، نسک (Nusuk) ایپ کے ذریعے پرمٹ لینے اور حرمین شریفین میں آمد و رفت کے جدید انتظامات کی مکمل وضاحت۔ احرام، طواف، سعی اور دیگر ارکان کو درست طریقے سے ادا کرنے کے لیے سادہ اور مستند طریقہ کار۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے آداب اور وہاں موجود بنیادی سہولیات سے استفادہ کرنے کی رہنمائی۔
سعودی وزارت کے مطابق، اس اقدام کا مقصد زائرین کے روحانی سفر کو یادگار اور پریشانی سے پاک بنانا ہے۔ اس گائیڈ کے ذریعے زائرین کسی بھی تیسرے فریق کی محتاجی کے بغیر اپنے تمام امور خود انجام دے سکیں گے۔یہ اقدام خاص طور پر ان پاکستانی اور اردو دان زائرین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا جو زبان کی دشواری کے باعث حرمین میں رہنمائی حاصل کرنے میں مشکل محسوس کرتے تھے۔

ٹیگز: