Get Alerts

ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں زمبابوے کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں زمبابوے کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ممبئی : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم میچ میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیمیں ممبئی کے مشہور وانکھڈے سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں، جہاں کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے زمبابوے نے ہدف کے تعاقب کو ترجیح دی ہے۔
اس اہم مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کی جانب سے حکمتِ عملی میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے اسکواڈ میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔
 اس گروپ میں مقابلہ کافی سخت ہو چکا ہے، خاص طور پر گزشتہ روز جنوبی افریقہ کی بھارت کے خلاف یکطرفہ فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے۔

ٹیگز: