راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔