کوئی بڑا فالٹ نہیں ، امید ہے رات 8 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی : خرم دستگیر کا حیران کن بیان

کوئی بڑا فالٹ نہیں ، امید ہے رات 8 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی : خرم دستگیر کا حیران کن بیان
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے عجیب و غریب بیان دیا ہے کہ ملک میں بجلی کا کوئی بڑا فالٹ نہیں آیا ۔ امید ہے آئندہ 12 گھنٹے میں ملک بھر میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر توانائی نے بتایا کہ پاور جنریشن کے وقت ایک ایک میگا واٹ کو دیکھا جاتا ہے کہ اس سے پاور ٹیرف پر کیا اثر پڑے گا اور موسم سرما میں چونکہ بجلی کی طلب کم ہوتی ہے اس لیے رات کے وقت زیادہ تر سسٹم کو بند کر دیا جاتا ہے اور صبح ایک ایک کر کے سسٹم کو دوبارہ آن کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح سات بجے کے قریب جب ایک ایک کر کے سسٹم کو آن کیا جا رہا تھا تو اس دوران جامشورو اور دادو کے درمیان فریکوئنسی کی کمی کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا بریک ڈاؤن شمال سے جنوب تک آیا ہے اور ہم آہستہ آہستہ جنوب سے شمال کی طرف سسٹم بحال کر رہے ۔ تربیلا اور وارسک سے کچھ سسٹم بحال کرنا شروع کر دیے ہیں۔ محتاط اندازے کے مطابق رات 8 بجے تک بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں