دھند کا راج برقرار، مختلف مقامات پر موٹروے بند

دھند کا راج برقرار، مختلف مقامات پر موٹروے بند
سورس: file

لاہور:شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق ایم 1 کو اسلام آباد ٹول پلازے سے پشاور ٹول پلازے تک، ایم 2 کو اسلام آباد سے بلقسر اور کوٹ مومن سے  جبکہ ایم 5 رحیمیار خان سے روہڑی تک بند کر دیا گیا ہے۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے سبب موٹر وے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سےمسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 اور اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے بعد اپنے سفری منصوبے بنائیں۔

مصنف کے بارے میں