ڈی آئی خان: چک پوسٹ پر حملہ، دہشتگرد فرار، سیکورٹی اہلکار شہید

ڈی آئی خان: چک پوسٹ پر حملہ، دہشتگرد فرار، سیکورٹی اہلکار شہید
سورس: file

ڈیرہ اسماعیل خان: ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق  گزشتہ رات دہشتگردوں نے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر کوئیک رسپانس فورس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے تاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک رسپانس فورس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں گولیوں کی زد میں آکر کھیتوں میں کام کرنیوالے 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

مصنف کے بارے میں