اڈیالہ جیل: جیل انتظامیہ کو عمران خان، شاہ محمود قریشی کی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست موصول نہیں ہوئی

اڈیالہ جیل: جیل انتظامیہ کو عمران خان، شاہ محمود قریشی کی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی درخواست موصول نہیں ہوئی

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں موجود 25 سے 30 قیدیوں نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواستیں دے دیں جب کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست نہیں دی۔

 ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے لیے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی طرف سے  پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں موجود 7 ہزار قیدیوں میں سے صرف 25 سے 30 قیدیوں کی طرف سے ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواستیں سپرنٹنڈنٹ جیل کو موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود قیدیوں کی جانب سے دی گئیں تمام درخواستیں قانون کے مطابق متعلقہ آر اوز کو بھجوا دی گئی ہیں، ارسال کردہ درخواستوں میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی آخری تاریخ 22 جنوری تھی, الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 93 ڈی جیل میں نظر بند یا زیر حراست فرد کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حق دیتا ہے۔

مصنف کے بارے میں