Get Alerts

بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل   اب  ضبط ہوگی

 بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل   اب  ضبط ہوگی

کراچی :بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل  چلانے پر  اب موٹر سائیکل ضبط ہوگی۔   کراچی میں بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کی پکڑ دھکڑ کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

10 دن کی انتباہی مہم کے بعد کراچی میں ٹریفک پولیس نے نمبر پلیٹ نہ لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مہم کے دوران موٹرسائیکل پر آگے اور پیچھے نمبر پلیٹس نہ لگانے والے سواروں کو جرمانے کیے جارہے ہیں اور جرمانے کے ساتھ نمبر پلیٹس لانے تک موٹرسائیکلیں ضبط بھی کی جارہی ہیں۔