کراچی: کراچی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں غیر معیاری اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ایک ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں، جو تھانوں میں رکھی جا چکی ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ اب موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر اصل یا سرکاری معیار کی نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہے۔ غیر واضح یا فینسی نمبر پلیٹ رکھنے والوں کی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔
یہ کریک ڈاؤن ای چالان سسٹم کے آغاز کی تیاری ہے، جو اگلے ماہ کیمروں کے ذریعے چالان شروع کرے گا۔ آج رکشوں کے خلاف اور کل گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔