Get Alerts

امریکہ نے ایران کی جانب فوجی طاقت تعینات کر دی، جنگی جہاز اور جدید طیارے روانہ

امریکہ نے ایران کی جانب فوجی طاقت تعینات کر دی، جنگی جہاز اور جدید طیارے روانہ

واشنگٹن :امریکہ نے ایران کی جانب بڑی فوجی قوت روانہ کر دی ہے، جس میں جنگی بحری جہاز اور جدید طیارے شامل ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فورسز فوری حملے کے لیے نہیں بلکہ ایران کی کسی بھی اشتعال انگیزی کے جواب کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ڈیوس سے واپسی کے دوران ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا: "ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔"

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن بات چیت کا انحصار ایران کے رویے اور اقدامات پر ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے انتباہ کے بعد ایران نے 827 پھانسیوں پر عمل درآمد روک دیا، جن میں اکثریت نوجوانوں کی شامل تھی۔

امریکی صدر نے اپنی آئندہ سفارتی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے، اور سال کے اختتام پر چینی صدر کے امریکا آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے عالمی استحکام کے لیے بڑے ممالک کے درمیان روابط کی اہمیت پر زور دیا اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مزید برآں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی کے معاملے پر نیٹو کے ساتھ مل کر جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: