Get Alerts

چیئرمین ایپ سپ کا وزیراعظم سے چیئرمین ایچ ای سی کی فوری تقرری کا مطالبہ

چیئرمین ایپ سپ کا وزیراعظم سے چیئرمین ایچ ای سی کی فوری تقرری کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے وزیراعظم سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین کی فوری تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے تقرری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے لیے قائم سرچ کمیٹی تین نام وزیراعظم آفس کو بھجوا چکی ہے، تاہم تاحال تقرری نہ ہونا ادارہ جاتی امور کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تقرری سے ایچ ای سی میں ادارہ جاتی استحکام بحال ہوگا اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔

ٹیگز: