لارڈز: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے بھارت 9 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 228بنائے ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے نتھالی سکیویر کے 51کپتان سارہ ٹیلر45اور کتھرین برنٹ کے 34رنز نمایا ں ہیں۔باولنگ کے شعبے میں جھلن گوسوامی نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10اورز میں 3وکٹیں حاصل کی،جبکہ ان کاساتھ پونم یادو نے دیا جہنوں نے 2اورراجیش گیکوارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔