حکومت کسی بھی سیاسی مخالف کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں، بلاول زرداری

حکومت کسی بھی سیاسی مخالف کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں، بلاول زرداری
کیپشن: اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے پہلے گرفتاریاں کی جاتی ہیں، بلاول بھٹو۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ پیپلز پارٹی فیس بُک پیج

لاہور: ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان حکومت کسی بھی سیاسی مخالف کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے تو خان صاحب ایوان میں آنا چھوڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارکانِ اسمبلی کا حق غصب کر کے ان کے پروڈکشن آرڈر رکوائے جاتے ہیں اور حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں تک کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے پہلے گرفتاریاں کی جاتی ہیں۔ گرفتاریوں سے آواز نہیں دبا سکے تو میڈیا پر سنسر شپ شروع کروا دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنی میڈیا سنسر شپ آج ہے ایسی تو صرف آمریتوں میں ہوا کرتی ہے۔ عمران خان کے پاس عوام کے سوالوں کا جواب نہیں تو زبان بندی کروانا شروع کر دی ہے۔