امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
کیپشن: Image Source : Facebook IK

واشنگٹن :وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پاکستان میں تاریخی اعلانات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان تقریبا سوا تین گھنٹے تک ملاقات جار ی رہی جس میں ملکی اور انٹرنیشنل ایشوز پر بات کی گئی ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جس انداز میں عمران خان نے پاکستانیوں سمیت کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اس پر پوری قوم کو عمران خان پر فخر ہونا چاہیے ۔

شاہ محمود قریشی نے دورہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وائٹ ہاﺅس کے دورے کے دوران امریکی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے ،عمران خان نے پاکستان کا مقدمہ خود داری اور بردباری کے ساتھ کے ساتھ پیش کیا۔