لاہور : معروف ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنی آب بیتی کا تفصیل سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انھوں نے اپنے شوہر محسن عباس کو اس وقت رنگے ہاتھوں ایک لڑکی کے ساتھ پکڑا تھا جب وہ حاملہ تھیں اور یہ بات26 نومبر 2018کی ہے.
— Fatema Sohail (@SohailFatema) July 23, 2019
اس کے بعد محسن عباس نے مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، مجھے بالوں سے پکڑ کر سیڑھیوں سے گھسیٹتے ہوئے مارا ، میرے چہرے پر تشدد کے نشانات عیاں ہیں .
حق بات پہ کوڑے اور زنداں ، باطل کے شکنجے میں ہے یہ جاں
— Fatema Sohail (@SohailFatema) July 21, 2019
انساں ہیں کہ سہمے بیٹھے ہیں ، خونخوار درندے ہیں رقصاں
اس ظلم و ستم کو لطف و کرم ، اس دُکھ کو دوا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیاء صر صر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا#MohsinAbbassHaider #StopDomesticViolence pic.twitter.com/UY71H3jkHf
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر اور انسٹا گرام پراپنے پیغام میں انھوں نے ساری کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اصل چہرہ ہے محسن عباس کا جسے سب کو جاننے کی ضرورت ہے ۔