بھارت ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، انڈیا کی طرف سے ہمیشہ دہرا معیار سامنے آیا۔  

عالمی میڈیا کے ایل او سی کے دورے کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کا ایل او سی دورہ بہت اہم تھا، بھارت کی طرف سے ہمیشہ دہرا معیار سامنے آیا، پاکستان نے عالمی میڈیا کو بلایا اور کہا آکے دیکھئے ، کیا بھارت آزاد اور غیرجانبدار صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر لے جائے گا، بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو محدود رکھتا ہے کہ سچ چھپا سکے۔

انہوں نے بنگلہ دیش کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ بنگلادیش کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، بنگلہ دیش کیساتھ ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھا مستقبل چاہتے ہیں، ہم نے بنگلہ دیش میں نئے سفیر کی تعیناتی بھی کر دی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پڑوسیوں سے تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں، بھارت  ہندتوا سوچ کی وجہ سے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہا ہے، ایران نے بھی بھارت کو چاہ بہار منصوبے سے باہر نکال دیا، مودی سرکار کی پالیسیوں کے باعث شائننگ انڈیا  کے امیج کا بیڑا غرق ہو گیا  ۔