Get Alerts

علی امین گنڈا پور نے مریم نواز کو ڈاکو رانی اور اُن کے دادا کو لوہار قرار دیدیا

Ali Amin Gandapur, Maryam Nawaz, dacoit queen, grandfather, blacksmith

اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کی مریم نواز پر لفظی گولہ باری ، مریم نواز کو ڈاکو رانی اور اُن کے دادا کو لوہار قرار دے دیا ۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مریم نواز کو ایک تھپڑ پڑے گا تو قوم کے پیسے سے جو 8 کروڑ کی سرجری کرائی ہے ، وہ اتر جائے گی ۔ اسٹیج پر وزیراعظم کی موجوگی میں سیاسی مخالفین پر غیر اخلاقی جملے ، تمام لوگ تالیاں بجاتے رہے ۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تبدیلی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حکومت نے ملک کو خواتین کے لئے غیر محفوظ بنا دیا ہے ۔ اس حکومت نے خواتین کی حفاظت اور وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔

اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اُن کا دل نور مقدم اور ملک کی تمام بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی پر غمزدہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی نااہلی کے باعث خواتین اس ملک میں غیر محفوظ ہوگئیں ہیں ۔