سرکاری ملازمین کی موجیں، ہوشربا مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ، پنشن بھی بڑھ گئی

سرکاری ملازمین کی موجیں، ہوشربا مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ، پنشن بھی بڑھ گئی
سورس: File

لاہور: پنجاب کابینہ نے مرکز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرکاری افسران کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔  نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 35 فیصد بڑھیں گی، پینشن میں بھی ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

  
 محسن نقوی کی سربراہی میں نگراں سیٹ اپ نے آج 22 جولائی کو ہونے والے حالیہ اجلاس میں سابقہ فیصلے کا جائزہ لیا۔ 14 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس میں صوبائی وزراء، وزیراعلیٰ کے معاونین، چیف سیکرٹری، اعلیٰ پولیس افسران اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 
 

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ نگراں کابینہ کے 21 ویں اجلاس میں کئی فیصلے کیے گئے ہیں، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پینشن میں بھی ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

رواں سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا جبکہ کے پی، بلوچستان اور سندھ میں صوبائی نگراں سیٹ اپ نے بھی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

مصنف کے بارے میں