وزیر اعلیٰ کی گورنر کے پی سے ملاقات، سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں:علی امین نے غلام علی کو آگاہ کردیا

وزیر اعلیٰ کی گورنر کے پی سے ملاقات، سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں:علی امین نے غلام علی کو آگاہ کردیا

پشاور : خیبرپختونخوا حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے رقم نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر غلام علی کو ملاقات کے دوران آگاہ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے گورنر کو صوبہ کی معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

 ملاقات کے بعد گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے بتایا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے پیسے نہیں ہیں ۔ علی امین گنڈاپور نے مزکر میں پیش کئے گئے صوبے کے کیس سے متعلق آگاہ کیا۔

 وزیراعلیٰ کو صوبے کے آئینی اور معاشی مسائل پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ معاشی وسیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مصنف کے بارے میں