پاکستانی ٹیم نے ثابت کردیا  وہ دنیا کی کسی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے:ذکا اشرف 

  پاکستانی ٹیم نے ثابت کردیا  وہ دنیا کی کسی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے:ذکا اشرف 

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف  نے پاکستان شاہینوں کو ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باددی ہے ۔انہوں نے کہاکہ  پاکستانی ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی کسی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے ۔ا ن کاکہنا تھا کہ  امید ہے یہ جیت مستقبل کے لیے ٹیم کو مزید حوصلہ فراہم کرے گی ۔

ذکا اشرف کاکہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرتے رہیں گے ۔ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت سے ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں  بھی کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا ایشیا کپ بھی سری لنکا میں ہے اور ہم سب کی نیک تمنائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

 انہوں نے کہا  خوشی ہے کہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم نے پاکستان شاہینوں  کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ تجربات شیئر کیے اس وقت پاکستانی ٹیم میں زبردست ہم آہنگی ہے اور وہ ایک ہوکر میدان میں اترتی ہے۔

مصنف کے بارے میں