Get Alerts

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ جاری

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ جاری

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی، جہاں ایک جانب انڈیکس دن کے آغاز پر 800 پوائنٹس تک اوپر گیا، وہیں اختتام پر 165 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

کاروباری دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، خاص طور پر بینکنگ، انشورنس اور میوچوئل فنڈز کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی۔ اس مثبت رجحان کے باعث 100 انڈیکس دن کے دوران بلند ترین سطح 1,40,202 پوائنٹس تک جا پہنچا۔

تاہم، مارکیٹ اپنی برتری برقرار نہ رکھ سکی، اور دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس 165 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1,39,254 پر بند ہوا۔

آج کے سیشن میں مجموعی طور پر 65 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے مالیت میں طے پائے، جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 16,635 ارب روپے ہو گئی ہے۔

سرمایہ کار دن بھر محتاط نظر آئے، جس کے باعث انڈیکس بار بار مثبت اور منفی زون میں آتا جاتا رہا۔

ٹیگز: