Get Alerts

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا ترکی کا سرکاری دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا ترکی کا سرکاری دورہ

اسلام آباد / استنبول: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش (IDF) میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) یاسر گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع مسٹر قربانوف آگیل سلیم اوغلو، اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل متین گورک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کی توسیع پر زور دیا گیا۔

شرکاء نے مستقبل کے جیو اسٹریٹجک حالات اور جدید ٹیکنالوجی کے تناظر میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کا عہد کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف پیشہ ورانہ مہارت، عملی قابلیت اور قربانیوں کو سراہا گیا اور علاقائی و عالمی امن و استحکام میں اس کے اہم کردار کو تسلیم کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق آئی ڈی ایف دنیا بھر میں دفاعی صنعت کی جدید ترین ایجادات اور ترقیات کو اجاگر کرنے والا ایک نمایاں بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔

ٹیگز: