Get Alerts

شرجیل میمن سے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات، سندھ میں سرمایہ کاری اور ماحول دوست منصوبوں پر گفتگو

شرجیل میمن سے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات، سندھ میں سرمایہ کاری اور ماحول دوست منصوبوں پر گفتگو

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری، مہارتوں کے فروغ، ماحولیات اور علاقائی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سندھ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں، خواتین کی ترقی، ماحول دوست ٹرانسپورٹ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ برطانوی وفد نے سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں پہلی بار الیکٹرک بسیں متعارف کرا کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے، جس سے جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی سہولت، پائیدار ترقی اور ماحول کے تحفظ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

ٹیگز: