Get Alerts

 سعودی عرب کو دھمکیوں پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، حوثیوں کے اقدامات ناقابل قبول ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

 سعودی عرب کو دھمکیوں پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، حوثیوں کے اقدامات ناقابل قبول ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے، جبکہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

دفتر خارجہ کی نیوز بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے مثبت کردار ادا کریں اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امن و سلامتی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

ٹیگز: