لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست سے ملتان میں ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق نئے ڈومیسٹک سیزن کے شیڈول میں 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، جبکہ مختلف فارمیٹس کے مقابلے شامل کیے گئے ہیں۔
سیزن کے آغاز میں نیشنل چیمپئنز کپ لسٹ اے اور ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور، جبکہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون اور گریڈ ٹو گولڈ اور سلور مقابلے بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور قومی ٹیم کے لیے کھلاڑی تیار کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔