سابق کپتان اظہر علی نے اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کر لیا

سابق کپتان اظہر علی نے اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کر لیا
کیپشن: فوٹو فائل

دورہ زمبابوے کے لیے قومی ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے والے اظہر علی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی کارکردگی گزشتہ کچھ عرصے سے اچھی نہیں رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان اظہر نے کہا کہ وہ فارغ وقت میں سمر کیمپ میں شرکت کریں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کومستقبل کیلئے تیار کرنا ہے، یہ سمر کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

اظہرعلی نے کہا کہ پاکستان نے ہی سب کچھ دیا ہے، ملک کی خدمت کی کوشش کروں گا، کوشش کروں گا جو بھی ٹائم بچا ہے اسے کارآمد بناؤں۔

مڈل آرڈر بیٹسمین نے ٹیم میں اپنا انتخاب نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ ہرکھلاڑی کی سلیکشن ٹیم کی بہتری کیلئے ہوتی ہے، ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو عبرتناک شکست دیدی
   

اظہر علی نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم اپنے ملک میں ٹف ٹائم دے سکتی ہے، پاکستان کی ٹیم اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم سہ فریقی سیریز میں کامیابی حاصل کرے گی۔اظہر علی نے کہا کہ بہت جلد گراؤنڈ میں دوبارہ ایکشن میں نظرآؤں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دورہ زمبابوے کے دوران یکم جولائی سے 8 جولائی تک ٹرائینگولر سیریز کھیلے گی جس میں پاکستان کے علاوہ میزبان زمبابوے اور آسٹریلیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔