دلہا بیل گاڑی پر بارات لےگیا

دلہا بیل گاڑی پر بارات لےگیا
سورس: file photo

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہا پرانی روایت کو زندہ کرنے کے لئے بارات بیل گاڑی پر لے گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے شہر دیوریا میں 'چھوٹے لال' نامی شہری کی  منفرد بارات دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ۔ بارات نے بیل گاڑی پر  35 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلہاچھوٹے لال  کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سے ہی یہ سوچا ہوا تھا کہ اپنی پرانی روایات کو زندہ رکھنے کیلئے کچھ ایسا ہی کروں گا، آج کی نوجوان نسل پُرکھوں کی رسومات کو فراموش کر بیٹھی ہے اسی لیے میں نے یہ قدم اٹھایا۔

چھوٹے لال نے بتایا کہ ان کی شادی پر کسی قسم کے ڈی جے کا انتظام نہیں کیا گیا، اس کے برعکس وہاں کے لوکل گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے شادی کی تقریب میں روایتی گانے گائے۔