Get Alerts

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان

کراچی: آئی  ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے ثمرات سامنے آنے لگے، روپے کی بے قدری کا سلسلہ رک گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 43 پیسے  سستا  ہو کر 207 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز ڈالر انٹربینک میں  211.93 روپے  پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپےسستا ہو کر 211 روپے پر آگیا ہے۔


دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں مثبت رجحان ہے، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 185 پوائنس اضافہ ہوچکا ہے۔

ٹیگز: