190 ملین پاؤنڈ کیس: پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نیب میں طلب

190 ملین پاؤنڈ کیس: پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نیب میں طلب
سورس: File

راولپنڈی:قومی احتساب بیورو  راولپنڈی نے 190ملین پونڈ کیس میں تحقیقات کیلیے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک ریاض کو القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کیس میں آج طلب کیا گیا ہے۔ نیب نوٹس کے متن میں کہا گیاملک ریاض القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا تمام زمین کا ریکارڈ لے کر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ملزم آج پیش نہ ہوئے تو انکے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔

نیب نوٹس کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون نے غیرقانونی 190 ملین پونڈ کی رقم اپنے پاس رکھی اور اس وقت کی کچھ حکومتی شخصیات نے انہیں ناجائز مالی فائدہ دیا۔

مصنف کے بارے میں