نواز شریف دبئی جائیں گے ، تیاریاں مکمل

نواز شریف دبئی جائیں گے ، تیاریاں مکمل

دبئی: میاں نواز شریف دبئی جائیں گے اس سلسلےمیں تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ نواز شریف دبئی میں دو ہفتے قیام کریں گے ۔ وہ فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف سعودیہ میں عمرہ یا حج بھی کریں گے ۔ مریم نواز نے بھی دبئی جانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

 میاں نواز شریف کے دبئی اور سعودی کے دورے کا شیڈول سامنے آگیا  ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اتوار کی صبح لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے۔نواز شریف دبئی اپنی فیملی کے ساتھ پہنچیں گے اور وہاں 3 سے 4 دن قیام کریں گے۔

اس بارے میں حسین نواز کاکہنا ہےکہ  نواز شریف جلد دبئی  جائیں گے۔ نواز شریف 2 ہفتے دبئی میں قیام کرسکتے ہیں، دراصل وہ کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

نواز شریف اس دورانیے میں عمرہ یا حج کرنے کےلیے سعودی عرب بھی جائیں گے، اس حوالے سے پروگرام ترتیب دے دیاگیا ہے۔نواز شریف عمرہ یا حج کرنے سعودی عرب بھی جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں