Get Alerts

ایرانی جوہری تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر جاری، امریکی دعوے متنازع

ایرانی جوہری تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر جاری، امریکی دعوے متنازع

تہران : ایران پر حالیہ امریکی فضائی حملوں کے بعد نطنز، اصفہان اور فردو میں واقع جوہری تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئی ہیں، جن میں کئی مقامات پر تباہی کے واضح آثار دیکھے جا سکتے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تین مرکزی جوہری مراکز کو نشانہ بنا کر ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، تاہم آزاد تجزیہ کاروں اور بین الاقوامی سیٹلائٹ ماہرین کے مطابق یہ دعویٰ حقیقت سے بعید ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، لیکن ایران کا جوہری ڈھانچہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ اس دعوے کی تردید امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بھی کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق تنصیبات کو مکمل تباہ نہیں کیا جا سکا۔

سیٹلائٹ کمپنیاں جیسے مکسار ٹیکنالوجی اور ایئربس ڈیفنس نے جو تصاویر جاری کی ہیں، ان میں فردو اور اصفہان کے مخصوص حصوں میں نشانات اور دھماکوں کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

ٹیگز: