Get Alerts

علاقائی اور بین الاقوامی کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب 

علاقائی اور بین الاقوامی کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب 

اسلام آباد :وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء، عسکری قیادت اور حساس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری تنازع پر خصوصی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ پاکستان کی سلامتی پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں داخلی سیکیورٹی، سرحدی صورتحال، اور علاقائی استحکام سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔ ممکنہ سفارتی حکمتِ عملی اور عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے

ٹیگز: