Get Alerts

ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، خطے میں نئی جنگ کے خدشات

ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، خطے میں نئی جنگ کے خدشات

تہران : ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا یونٹ نے امریکہ کو شدید نتائج کی وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی ایما پر کیا گیا، جس کا مقصد ایک دم توڑتی صہیونی ریاست کو سہارا دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق، امریکہ کے مبینہ حملوں سے ایران کی تین بڑی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس پر ایرانی عسکری ادارے شدید ردعمل دے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا اب براہِ راست ایران کے ساتھ جنگ میں کود چکا ہے اور یہ اقدام خطے میں وسیع پیمانے پر جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے اپنے دعوے کے مطابق جوابی کارروائی کی تو مشرق وسطیٰ میں صورتحال نہایت نازک ہو سکتی ہے۔ عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ سے فوری سفارتی اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے تاکہ خطے کو مکمل جنگ سے بچایا جا سکے۔

ٹیگز: