Get Alerts

سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود وفات پا گئے

 سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود وفات پا گئے

ریاض: سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق سعودی عرب کے ایوانِ شاہی کی جانب سے ایک سرکاری اعلامیے میں کی گئی۔

ایوانِ شاہی کے مطابق مرحوم شہزادہ کی نمازِ جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں بعد نمازِ عصر ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان، حکومتی عہدیداران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سعودی ایوانِ شاہی نے شہزادہ فیصل بن خالد کے لیے رحمت، مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ دنیا بھر سے شاہی خاندان کو تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جن میں مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مرحوم شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود شاہی خاندان کے ایک اہم فرد تھے، جن کا شمار بااثر شخصیات میں ہوتا تھا۔

ٹیگز: