Get Alerts

ایرانی صدر کے دورے سے قبل اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ, بینرز اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کے اطراف آویزاں

ایرانی صدر کے دورے سے قبل اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ, بینرز اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کے اطراف آویزاں

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون اور شاہراہ دستور کو پاکستان اور ایران کے قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی قیادت کی تصاویر پر مشتمل قدآور بینرز بھی اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کے اطراف آویزاں کیے گئے ہیں۔ ایرانی صدر کی آمد کے سلسلے میں ریڈ زون میں واقع متعدد دفاتر کے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

سکیورٹی انتظامات کے تحت اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ریڈ زون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سربراہِ مملکت کی آمد کے موقع پر فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: