واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران امریکا کا احترام کرے تو دونوں ممالک کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہتھیاروں کے معائنے اور جوہری شفافیت یقینی بنانے پر آمادہ ہو جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہوئی ہے اور ایران اس حوالے سے اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدے پر عمل نہیں کرتا تو امریکا ضروری اقدامات کرے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، جبکہ امریکی کسانوں سے اشیائے خورونوش کی خریداری کے لیے ایران کو منجمد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام اور باہمی تعاون کے لیے مذاکراتی عمل کو اہمیت دی جا رہی ہے۔