Get Alerts

ترکی کی حکومت نے یوم پاکستان کو جوش وخروش سے منانے کا اعلان کر دیا

ترکی کی حکومت نے یوم پاکستان کو جوش وخروش سے منانے کا اعلان کر دیا

انقرہ: ترکی نے پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کا ثبوت دینے کیلئے یوم پاکستان کے موقع پر یورپ اور ایشیا کو ملانے والے پل کو سبز رنگ سے روشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ ترکی کی حکومت نے یوم پاکستان کو جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ترکی کے شہر استنبول میں دوبراعظموں کو ملانے والے پلُ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں والے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔

پاکستانی سفارتخانے نے ترکی کے اس فیصلے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ میں ترُکی کے ہیلی کاپٹرز بھی فلائی پاسٹ میں حصہ لیں گے۔