آئندہ ہفتے تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

آئندہ ہفتے تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے بارش کی کوئی توقع نہیں ہے۔ 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت20 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 
اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، یالکوٹ، سرگودھا اور نارووال میں رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، ملاکنڈ، کالام، کوہستان، بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ 

مصنف کے بارے میں