اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی اجلاس سے قبل خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ بطور قومی اسمبلی کسٹوڈین آئینی ذمہ داریاں پوری کرینگے ،تحریک عدم اعتماد پر آئین کے آرٹیکل 95 کے مطابق کاروائی چلائی جائے گی ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ایک بیان میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل95 کے مطابق کارروائی چلاؤں گا، قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کی شق 37 اور ضوابط کے مطابق کارروائی چلائی جائے گی ۔
I as the custodian of the National Assembly of Pakistan will fulfil my constitutional obligations and will proceed in accordance with Article 95 of the Constitution & rule 37 of the Rules of Procedure and Conduct of Business in the National Assembly, 2007.
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) March 23, 2022
انہوں نے کہا بطور قومی اسمبلی کسٹوڈین آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا،اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کو جانبدار قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے اور اس حوالے سے اسپیکر نے 25 مارچ کو اجلاس طلب کر رکھا ہے ۔