اڈیالہ جیل میں عمران خان کیلئے خصوصی رہائشی یونٹ کی تیاری پر ایک کروڑ روپے خرچ ہوئے: عرفان صدیقی

اڈیالہ جیل میں عمران خان کیلئے خصوصی رہائشی یونٹ کی تیاری پر ایک کروڑ روپے خرچ ہوئے: عرفان صدیقی

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 179 دنوں میں بانی پی ٹی آئی سے 65 افراد نے 976 ملاقاتیں کیں، اس حوالے سے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے 179 دن میں 30 لاکھ روپے سے زائد کے کھانے کے اخراجات کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خصوصی رہائشی یونٹ پر 1 کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق بھی سامنے لائے جائیں۔

مصنف کے بارے میں