Get Alerts

خطے میں جنگی جنون اور ماحولیاتی خطرات: وفاقی وزیر مصدق ملک کا ہنگامی ’کفایت شعاری پلان‘ کا اعلان

خطے میں جنگی جنون اور ماحولیاتی خطرات: وفاقی وزیر مصدق ملک کا ہنگامی ’کفایت شعاری پلان‘ کا اعلان

لاہور: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے ملک کو درپیش حالیہ سنگین صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں لگی آگ اب پاکستان کی دہلیز تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سرحدوں پر جاری حملوں اور دھماکوں کے نتیجے میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔
وفاقی وزیر نے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے سخت فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا پٹرولیم مصنوعات کی بچت کے لیے تمام غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔وفاقی وزراء اور مشیروں کے سرکاری دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم نے بھی موجودہ حالات کے پیشِ نظر اپنے دورے منسوخ کر دیے ہیں۔
امیر طبقے پر بوجھ ڈالنے کے لیے لگژری گاڑیوں کے ایندھن پر 200 روپے اضافی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ گاڑیاں اب صرف سکیورٹی مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی۔مصدق ملک نے واضح کیا کہ حکومت غریب طبقے کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ پٹرول پر 127 روپے اور ڈیزل پر 200 روپے سے زائد کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ کسانوں کی سہولت کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    مصدق ملک کامزید کہنا تھا کہ  ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔ اس وقت ہمیں مشکل صورتحال کا سامنا ہے، اس لیے عوام توانائی کی بچت کریں اور امیر طبقہ اس بوجھ کو بانٹنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہمیں مل کر ملک کو اس بحران سے نکالنا ہے۔

ٹیگز: