جرائم کی روک تھام کیلئے روبوٹ پولیس اہلکار تعینات

دبئی : ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹ کو زندگی کے کئی میدانوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم اب جرائم کی روک تھام کا کام بھی روبوٹ ہی سر انجام دیں گے ۔ جی ہاں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پہلا روبوٹ پولیس کے محکمے میں تعینات کر لیا گیا ہے ۔ روبوٹ پولیس اہلکار جلد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل آئی بی ایم سپر کمپیوٹر کی معاونت سے پہلا روبوٹ سپاہی بنالیا ہے جو بہت جلد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔ روبوٹ اہلکار کا قد 5 فٹ 5 انچ ہے جو فی الحال ٹریفک چالان اور جرمانے وصول کرے گا۔یہ روبوٹ 20 میٹر کی دوری سے انسانی چہرے کے تاثرات سمجھ سکتا ہے۔ اس کے سینے پر ایک ٹچ اسکرین نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے پولیس رپورٹ درج کراسکتے ہیں۔ یہ رپورٹ فوری طور پر پولیس کال سینٹر منتقل کردی جاتی ہے۔
دبئی پولیس 2025 تک شہر کو سیکیورٹی کے لحاظ سے 5 بہترین شہروں میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ دبئی پولیس کا منصوبہ ہے کہ 2030 تک دبئی پولیس کے 25 فیصد اہلکار روبوٹ بنائے جائیں جو مختلف زبانیں سمجھنے اور بولنے کے ساتھ ساتھ مختلف کام کرسکیں۔ دبئی پولیس 50 فیصد پولیس عمارتوں کو اپنی بجلی خود بنانے کے قابل بنانا چاہتی ہے، جبکہ ایک ڈی این اے ڈیٹا بینک بنانا منصوبے میں شامل ہے۔