پاکستان عالمی یوم ماحولیات کی قیادت کرے گا

پاکستان عالمی یوم ماحولیات کی قیادت کرے گا
سورس: file photo

اسلام آباد ، پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کرے گا۔5 جون  عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے جبکہ پاکستان 5 جون کو عالمی دن پر موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق اہم اعلانات کرے گا۔اس موقع پر بلین ٹری، کلین گرین پاکستان، الیکٹرک وہیکل پالیسی، نیشنل پارکس اور گرین جابز کو اجاگر کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے صرف 4 عالمی شخصیات کاچناؤ کیاگیا ہے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کو انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کیلئے  چن لیا گیا اور وہ 4 جون کی رات عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، پوپ فرانسس اور جرمن چانسلر شرکت کریں گی جبکہ ماحولیات سے متعلق میگا تقریب 5 جون کو اسلام آباد میں ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال چین کو عالمی یوم ماحولیات پر انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز ملا تھا۔