سعودی عرب نے 60 ہزار عازمین حج کی منظوری دے دی ہے، وزیر مذہبی امور

سعودی عرب نے 60 ہزار عازمین حج کی منظوری دے دی ہے، وزیر مذہبی امور
سورس: file photo

اسلام آباد ، وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نےحج کیلئے 60 ہزار ‏عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی۔

وفاقی وزیرمذہبی امور  پیرنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ  15ہزار عازمین مقامی یعنی سعودی اور 45ہزار دیگر ‏ملکوں کے عازمین سعادت حاصل کریں گے، امیدہے45 ہزار میں سےپاکستانی حجاج کوبھی کوٹہ ‏ملے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی حکومت نےاحتیاطی تدابیر اور شرائط جاری کردی  ہیں، عمر کی حد ‏‏18تا60سال اور حج کیلئےصحت کا سرٹیکفیٹ لازمی ہو گا۔ اسی طرح کوروناویکسین سرٹیفیکیٹ،پی ‏سی آرنیگٹوٹیسٹ لازمی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حج کےخواہشمند عازمین ہدایات کےمطابق تیاری جاری رکھیں، سعودی حکومت ‏سے چینی ویکسین کوقبول کرنےکی درخواست کی ہے۔

کرونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ غیرملکی عازمین فریضہ مقدسہ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عازمین کے لیے کرونا ویکسی نیشن کی شرط عائد کی اور منظور شدہ کمپنیوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا ہے، اعلان اور شرط کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا اور چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔