Get Alerts

بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے ،عاصم افتخار

 بھارت کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے ،عاصم افتخار

نیویارک :  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے جموں و کشمیر اور غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری بین الاقوامی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں ایک اہم مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے عوام بدترین ریاستی ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت جان بوجھ کر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 40 کشمیری شہری شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے، لیکن پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسپتالوں، امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ فوری اور مؤثر ردعمل دے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

عاصم افتخار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر عملی اقدامات کرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب عناصر کو جوابدہ بنایا جائے۔

ٹیگز: