Get Alerts

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 203 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 203 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے کوالیفائر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 203 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

لاہور کی جانب سے کشال پریرا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد نعیم نے بھی اہم اننگز کھیلتے ہوئے 50 رنز جوڑے، جبکہ عبداللہ شفیق نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بولنگ میں ٹمل ملز نمایاں رہے، جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ سلمان ارشاد نے بھی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ ہائی اسکورنگ میچ اب سنسنی خیز مقابلے کی جانب بڑھ رہا ہے، اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو فائنل میں رسائی کے لیے 203 رنز درکار ہیں۔

ٹیگز: