Get Alerts

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تشویشناک اضافہ؛ انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ جاری

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تشویشناک اضافہ؛ انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ جاری

نئی دہلی : مودی کے زیرِ اقتدار بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں 'انڈیا پراسیکیوشن ٹریکر' اور 'ساؤتھ ایشیا جسٹس کمپین' کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹس نے مذہبی بنیادوں پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے متعدد لرزہ خیز واقعات کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹرنگ رپورٹس کے مطابق، سال 2026 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران بھارت کی 8 مختلف ریاستوں میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم آبادی کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اب تک 13 بے گناہ مسلمان اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ انتہا پسندوں کو حاصل سیاسی پشت پناہی اور ریاستی اداروں کی چشم پوشی کے باعث مسلم مخالف تشدد کے گراف میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی جنونیت کو باقاعدہ شہ دی جا رہی ہے، جس کے باعث مسلم اقلیت شدید خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ عالمی تنظیموں نے بین الاقوامی برادری سے بھارت میں انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگز: