Get Alerts

ایران جنگ کے خاتمے کا معاہدہ آج ہی قبول کر سکتا ہے، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا دعویٰ

ایران جنگ کے خاتمے کا معاہدہ آج ہی قبول کر سکتا ہے، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا دعویٰ

نئی دہلی :امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ ایران جنگ بندی اور تنازع کے خاتمے کے لیے تیار کردہ معاہدہ آج ہی قبول کر لے، جس کے بعد اگلے چند روز میں کسی بھی وقت اہم پیش رفت کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔
اپنے دورہ بھارت کے دوران نئی دہلی میں میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات میں نمایاں اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاہو سکتا ہے کہ آج، کل یا اگلے چند دنوں میں ہمارے پاس دنیا کو سنانے کے لیے کوئی بڑی خوشخبری ہو۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ وہ ایران جنگ سے متعلق مثبت نتائج کے لیے انتہائی پرامید ہیں اور پسِ پردہ ہونے والی بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ سفارتی حلقے امریکی وزیرِ خارجہ کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: