Get Alerts

ایران جنگ کا خاتمہ آج ہی متوقع، جوہری مذاکرات انتہائی تکنیکی نوعیت کے ہیں، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

ایران جنگ کا خاتمہ آج ہی متوقع، جوہری مذاکرات انتہائی تکنیکی نوعیت کے ہیں، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

نئی دہلی/واشنگٹن : امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے آج ہی کے دن کسی معاہدے پر دستخط ہونے کا قوی امکان ہے، تاہم انہوں نے میڈیا کو اس معاملے پر ضرورت سے زیادہ قیاس آرائیاں کرنے سے منع کر دیا۔

اپنے دورۂ بھارت کی تکمیل پر روانگی سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ گزشتہ رات ہی معاہدے سے متعلق کوئی حتمی خبر سامنے آ جائے گی، لیکن ایسا نہ ہو سکا، تاہم اب یہ ممکن ہے کہ یہ بڑی پیش رفت آج ہی ہو جائے۔

امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے مذاکرات کی پیچیدگی کا ذکر کیا اور واضح کیا کہ جوہری معاہدہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے محض 72 گھنٹوں کے اندر سرسری طور پر کاغذ پر طے کر لیا جائے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ جوہری مذاکرات انتہائی تکنیکی نوعیت کے ہوتے ہیں، جس میں وقت درکار ہوتا ہے۔

ٹیگز: