نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیدیا

نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیدیا

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کو نا اہلی کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دے دیا ہے۔

 
سپریم کورٹ میں نااہلی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کی طرف سے  نعیم بخاری پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حامد خان نے کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

  اس لئے اب جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہا کہ ان کی خدمات گزشتہ روز ہی حاصل کی گئی ہیں اس لئے جواب جمع کرانے کا وقت دیا جائے۔

عدالت نے انور منصور کی استدعا منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کو بھی جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیدیا ہے اور الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

مقدمے کی سماعت کے بعد درخواست گزار حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے غیر قانونی شیئرز خریدے اور عمران خان نے بھی الزامات کا جواب نہیں دیا جبکہ وزیراعظم پاکستان پر تو کسی قسم کا کوئی الزام ہی نہیں ان سے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔